حافظ سعید کی پاکستان مخالف مودی کے بیان کی مذمت

Published on June 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 534)      No Comments

2
لاہور (یو این پی)  امیر جماعت الدعوة حافظ محمد سعید نے نریندر مودی کے سقوط ڈھاکا میں بھارتی کردار کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج اور قومی بیداری کی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے سقوطِ ڈھاکہ پر اعترافیہ بیان سے پوری دنیا کو اس بات کا یقین کر لینا چاہیے کہ بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بھارتی وزیرِ اعظم کے بیان پر جمعے کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور قومی بیداری کی تحریک چلائی جائے گی۔حافظ سعید کا کہنا تھا کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ حکومت پاکستان کو بھارت سے فی الفور سفارتی تعلقات منقطع کر کے اس معاملے کو اقوامِ متحدہ میں لے جانا چاہیے تاکہ دنیا بھر میں بھارتی چہرہ بے نقاب ہوسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes