را پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے ،عاصم باجوہ

Published on June 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

22
راولپنڈی(یواین پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن بڑا عیار ہے، اسے باہر سے سپورٹ مل رہی ہے،بھارت، رااور کوئی بھی ملک پاکستان میں کچھ بھی کرلے ہمیں کسی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ را پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے۔ہمیں اسے ہر صورت میں شکست دینی ہے۔ ہمارا دشمن بڑا عیار ہے، اسے باہر سے سپورٹ مل رہی ہے۔عاصم باجوہ نے کہا کہ دہشتگردوں کے بڑے منصوبے انٹیلی جنس کی بیس پر ناکام بنائے،شمالی وزیرستان کے نوے فیصد علاقے کو خالی کرالیا گیا۔دہشتگردوں کے پاس اتنا بارود تھا کہ بیس سال تک دھماکے کرسکتے تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes