تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

Published on March 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)گاؤں 53/2ایل کے قریب دو نامعلوم ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے۔تھانہ صدر اوکاڑہ کی جانب سے گشت پر مامور پولیس پارٹی سے آمنا سامنا ہو گیا۔نامعلوم ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پراندھا دھند فائرنگ کردی۔کراس فائرنگ کے دوران ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک ہو گیا جائے وقوعہ سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ہلاک ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔شہریوں اور پولیس نے دوسرے نامعلوم کو بھی شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جس کو علاج معالجے کی خاطر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے زخمی ڈاکو کو برائے علاج معالجہ ہسپتال شفٹ کیا جا رہا تھا کہ وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes