ایوانِ قائد میں سمر کیمپ کی سرگرمیاں عروج پر

Published on June 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

With Boys
اسلام آباد(یواین پی)نظریہ پاکستان کونسل کے تحت ایوانِ قائد میں جاری پانچ روزہ سمر کیمپ کے دوسرے دن کونسل کے سینئر وائس چیئرمین میاں محمد جاوید نے نظریہ پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں ، سید شمعون ہاشمی نے اعلیٰ شہری اوضاف اور پروفیسر افتخار کھوکھر نے تاریخ اسلام سے ایک ورق کے موضوعات پر طلبا و طالبات سے خطاب کیا۔ میاں محمد جاوید نے نظریہ پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان نے دراصل انیسویں صدی میں براعظم افریقہ اور ایشیا سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں کو آزادی کی جدوجہد کیلئے متحرک کیا۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم نظریہ پاکستان کے بنیادی مقاصد کی حفاظت کرتے ہوئے پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک ایسا ملک بنائیں جہاں ہم آزادی اور افتخار کے ساتھ اپنی تہذیب روایات اور دین کی پیروی کرسکیں۔ سید شمعون ہاشمی نے کہا کہ اچھا مسلمان اور اچھا پاکستانی بننے کیلئے ، ہمیں خود کو اچھے شہری بنانا ہوگا ۔جو اپنے ملک کے قانون ، قومی روایات اور انسانی اخلاقیات ، سب کا احترام کرتے ہوں اس طرح ایک ایک فرد کے کردار کی خوبصورتی کی بنا پر سارا معاشرہ بہترین افراد پر مشتمل ہو سکے گا ۔ پروفیسر افتخار کھوکھر نے محمد قاسم کی ہندو ستان میں آمد اور اسلامی فکر کی ترویج کو اپنی گفتگو کا موضوع بنایا ۔ اس کے علاوہ طلبا وطالبات کی دلچسپی کیلئے ایک شاندار اور دلچسپ میجک شو بھی منعقد کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes