ایم کیوا یم کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،فاروق ستار

Published on June 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

66
کراچی(یواین پی) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کہتے ہیں ایم کیوا یم کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،اگر غلط کاموں میں چندہ اور فطرے کے استعمال کے الزامات اشاراتاً بھی لگائے گئے تو انہیں مسترد کرتے ہیں،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے ایم کیوایم پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں، کل سے ایک نیا میڈیا ٹرائل شروع ہوگیا،انہوں نے کہا کہ چندہ اور فطرہ غلط کاموں میں استعمال کے الزامات کو مسترد کرتا ہوں،اگر الزامات اشاروں کے طور پر لگائے گئے ہوں تب بھی مسترد کرتے ہیں،فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کی چالیس سال کی خدمات کو ایک طرف کردیاگیا،الزام لگایا گیا کہ ایم کیوایم ٹھپے کی سیاست کرتی ہے لیکن کراچی میں این اے دو سی چھیالیس میں ضمنی الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes