فورم سید علی گیلانی کے زیر اہتمام سیمینار پر قدغن کی شدید مذمت

Published on June 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 519)      No Comments

33
سرینگر (یو این پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماء اور جموں وکشمیر اسلامک پولیٹیکل موومنٹ کے چیئرمین محمد یوسف نقاش نے حیدر پورہ سرینگر میں بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار میں شرکاء کو شرکت سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیا کے مطابق محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کٹھ پتلی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایک پرامن سیمینار کے انعقاد پر قدغن اورسید علی گیلانی کی مسلسل گھر میں نظربندی بلاجواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل نظربندی کی وجہ سے سید علی گیلانی کی صحت مسلسل گر رہی ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جدوجہدآزادی کو جاری رکھنے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فسطائیت اور ظلم و تشدد کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہدآزادی جاری رکھنے سے روکا نہیں جا سکتا ہے۔ یوسف نقاش نے کہاکہ فورم نے دانشور وں اور ماہرین کو سیمینار سے خطاب کی دعوت دی تھی تاہم انتظامیہ نے انہیں سیمینار میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیرمیں ہر قیمت پر پر امن اجتماع کے حق کی آزادی کو یقینی بنانا چاہئے جیسا کہ عالمی انسانی حقوق کے کنونشن کی شق گیارہ میں جس کی ضمانت دی گئی ہے۔ حریت رہنماء نے کہاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ بلا جواز طورپر فورم کو سیمینار منعقد کرنے سے روک رہی ہے جس سے انتظامیہ کی بوکھلاہٹ واضح ہوتی ہے۔سیمینار کا موضوع تھا’’ بھارت کی ریاست فسطائیت کو کیسے روکا جائے‘‘۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog