ہیلری کلنٹن نے صدارتی مہم کا آغازکردیا

Published on June 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments
111
واشنگٹن(یوا ین پی)ہیلری کلنٹن نے اپنی صدارتی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے روشن خیال ایجنڈا پیش کرتے ہوئے، مساوی مواقع پیدا کرنے اور مشکل کے شکار متوسط طبقے کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کا عہد کیا۔انھوں نے نیویارک میں روزویلٹ آئی لینڈ میں منعقدہ ریلی سے خطاب کیا جسے ٹیلی ویژن نے براہ راست نشر کیا۔ کلنٹن نے اپنے ہزاروں حامیوں کو بتایا کہ وہ تمام امریکیوں کی نمائندگی کے لیے صدارتی انتخاب لڑنا چاہتی ہیں، اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو کساد بازاری کے باعث زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں۔بقول ان کے، امریکہ تب تک کامیاب نہیں ہوگا، جب تک آپ کامیاب نہیں ہوں گے؛ یہی سبب ہے کہ میں امریکہ کے صدارتی عہدے کے لیے میدان عمل میں اتری ہوں۔ اس پر ریلی کے شرکا نے دیر تک ہیلری، ہیلری کے زوردار نعرے لگائے۔انھوں نے کہا کہ خوشحالی کا مطلب صرف سی اِی اوز اور فنڈ اکٹھے کرنے کے منتظمین کے حالات میں بہتری لانا نہیں۔ جمہوریت صرف ارب پتیوں کے مفادات کا نام نہیں۔ خوش حالی اور جمہوریت آپ کے بنیادی حقوق کی سربلندی کا نام ہے۔ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی ہیلری کلنٹن نے اس موقع پر ریپبلیکن پارٹی کے خلاف سخت تنقید کی، جن کی جانب سے کئی امیدوار میدان میں آ چکے ہیں، جن کے بارے میں کلنٹن کا کہنا تھا کہ ان کی سوچ عوام کی سوچ سے ہم آہنگ نہیں۔انھوں نے کہا کہ میں اس لیے انتخاب لڑ رہی ہوں تاکہ معیشت کو آپ اور تمام امریکیوں کی امنگوں کے مطابق ڈھالا جا سکے
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes