امریکہ میں پاکستانیوں کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی سہولت فراہم کردی گئی

Published on June 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments

222
واشنگٹن (یو این پی) امریکہ میں پاکستانیوں کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے ایم آر پی کا افتتاح کردیا ہے۔ بدھ کو امریکی شہر واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سنٹر قائم کردیا گیا ہے جہاں امریکہ میں مقیم پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ آسانی سے حاصل ہو سکے گا۔ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے افتتاح کے بعد امریکہ کے لئے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے ’’یواین پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سنٹر قائم کردیا گیا ہے جو یہاں مقیم پاکستانی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا یہ وژن ہے کہ بیرون ممالک مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ واشنگٹن میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا قیام وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی سہولت نیویارک‘ شکاگو اور لاس اینجلس میں بھی فراہم کی جائے گی۔ پاکستان کے مختلف وفاقی محکموں سے سٹاف لیا جائے گا جن میں ایف بی آر‘ نادرا‘ سول ایوی ایشن اتھارٹی‘ وزارت مذہبی امور اور دیگر شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy