ہم عدلیہ کو اپنے خلاف فیصلے دینے پر گالیاں نہیں دیں گے ،مولا بخش چانڈیو

Published on September 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

کراچی ( یواین پی) پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ ہم عدلیہ کو اپنے خلاف فیصلے دینے پر گالیاں نہیں دیں گے ، تحریک انصاف کی حکومت کے تمام دعوے غلط ثابت ہوگئے ہیں، اگر مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کوئی ریلیف نہیں دیاتو تحریک انصاف کی حکومت کیا کررہی ہے ؟نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کو اپنے خلاف فیصلے دینے پر گالیاں نہیں دیں جس طرح عمران خان نے کیا ، پہلے وہ افتخار چودھری کے بڑے حامی تھے لیکن بعد میں ان کو گالیاں دینے لگے۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چودھر ی بڑے اچھے انسان ہیں جب وہ چیف جسٹس تھے اس وقت پیپلزپارٹی کی حکومت تھی۔ہم ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔ اب جب افتخار چودھری کے داماد کوگرفتار کیا گیا ہے تو لوگ اس کو انتقامی کے کارروائی کے طور پر تو لیں گے کیونکہ عمران خان کے خلاف سب سے پہلے توانا آواز افتخار چودھری نے ہی اٹھائی تھی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی حکومت نے جو دعوے کئے تھے وہ سب غلط ثابت ہوگئے ہیں، عوام کو کوئی سہولت نہیں دی جارہی بلکہ عوام کو پھنسایا جارہاہے ، بجلی اور گیس مہنگی کی جارہی ہے ، اگر مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کوئی ریلیف نہیں دیاتو تحریک انصاف کی حکومت کیا کررہی ہے ؟۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes