نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں.فرحت پروین

Published on June 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 940)      No Comments

Farhat
کراچی(یواین پی)کراچی روشنیوں کا شہر کہلاتا ہے مگر بدقسمتی سے کچھ عرصے سے یہاں کے حالات ناساز نظر آتے ہیں.لوٹ مار قتل و غارت روز کا معمول بن گیا ہے جس کاسب سے زیادہ اثر نوجوانوں پر پڑتا ہے نوجوانوں کو ذہنی دباؤ سے باہر نکالنے اور خوشگوار ماحول میسر کرنے کے لیے ایک کوشش فرحت پروین نے ہمارا ٹیلنٹ۲۰۱۵ کراچی میں منعقد کی.اس تقریب کا اہتمام گلشن اقبال کے ایک مقامی کلب میں کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیابعدازاں نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیاجس میں قوالی ،پیروڈی ، میجک، گانے، ڈانس،تقریر،کیلی گرافی،کامیڈی اور بالکل منفر د لڑکیوں میں عبایا کی ماڈلنگ اور لڑکوں میں ثقافتی ڈریس کے ساتھ ماڈلنگ قابل ذکر ہیں!
مہمان خصوصی میں شامل ڈاکٹراوج کمال،پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک اور جناب شاہ نواز محمد خان نے پروگرام کی کامیابی پر فرحت پروین کو مبارکباد پیش کی اور نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کومثبت قدم اور نیکی قرار دیا اور کہا کہ عوام کو بہترین تفریح فراہم کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہیں.
پروگرام کی آرگنائز رمحترمہ فرحت پروین نے اپنے تاثرات کے اظہار میں کہا کہ ہم نے ایک چھوٹی سی کوشش کی ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو عوام کے سامنے لاسکیں اور امید کرتی ہوں کہ ہماری اس کاوش کو یقیناًپسند کیا گیا ہو گا،اس سلسلے میں پرنٹ میڈیا،الیکٹرانک میڈیا کی دل سے بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے مثبت سوچ رکھتے ہوے ہمارا ٹیلنٹ ۲۰۱۵ کو عوام تک پہنچایا.
تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور نوجوانوں کو تحائف اور اعزازی شیلڈز پیش کی گئ…!

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes