عمران خان خود چیف الیکشن کمشنر بن کر آزادانہ و منصفانہ انتخابات کرائیں، خورشید شاہ

Published on November 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

04
آئین میں ترمیم کرکے عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کیلئے تیار ہیں،قائد حزب اختلاف
اسلام آباد۔۔۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا حل یہی ہے کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر بن جائیں اور آزادانہ و منصفانہ انتخابات کرائیں، آئین میں ترمیم کرکے عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کیلئے تیار ہیں،پیپلزپارٹی کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تجویز دی ہے کہ عمران خان کو آئین میں ترمیم کرکے نیا چیف الیکشن کمشنر بنانے کو تیار ہیں، عمران چیف الیکشن کمشنر بن کر آزادانہ و منصفانہ الیکشن کرائیں، موجودہ صورتحال کا حل یہی ہے کہ عمران چیف الیکشن کمشنر بن جائیں،واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بار بار تاریخی دینے کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ تاحال لٹکا ہوا ہے، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مشاورت کے باوجود مجوزہ امیدواروں تصدق حسین جیلانی اور رانا بھگوان داس نے عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے، جبکہ عدالت عظمیٰ نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题