ٹائم مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ سٹریس مینجمنٹ کے اصولوں پرعمل درآمد آج کی ہنگامہ خیز زندگی میں سکون اور کامیابی حاصل کرنے کیلئے لازمی ہیں، ممتاز بیگ

Published on June 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

002 PHOTO OF MUMAZ BAIGرحیم یار خان (یو این پی ) سینئر بینکار اور معاشی تجزیہ نگار ممتاز بیگ نے” ٹائم مینجمنٹ “کے حوالہ سے بتایا کہ وقت دولت اورقیمتی اثاثہ ہے اس سے بھر پوراستفادہ یا ضائع کرنا انسان کے اپنے اختیار میں ہے۔ زراعت،صنعت و تجارت کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں میں دنیا بھر میںآزمودہ “سمارٹ” کے پانچ اصولوں کے تحت وقت کا صحیح استعمال کرنے اور جلدی بیدار ہوکراپنے کاموں کا آغازکرنے سے ہرانسان کامیاب زندگی بسر کر سکتاہے ۔امریکہ کے صدر اور ایک بھکاری کے بشمول ہر شخص کے پاس ایک دن میں24گھنٹے ہی میسر ہوتے ہیں ۔ان میں مستقل مزاجی، منصوبہ بندی اور باقاعدگی سے آٹھ گھنٹے کام، آٹھ گھنٹے آرام جبکہ باقی آٹھ گھنٹے گھر والوں، دوست احباب ،کھانے پینے ،ایکسرسائز اورا للہ کی خوشنودی میں صرف کرنے سے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔اچھی کارکردگی کیلئے ہمیں لمحہ موجود میں رہنا جبکہ جلدی سونے اور جلدی اٹھنے کی عادت فطرت کے اصولوں کے عین مطابق اور صحت کیلئے بھی ضروری ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ” ٹائم مینجمنٹ” کے ساتھ ساتھ” سٹریس مینجمنٹ “کے اصولوں پرعمل درآمد آج کی ہنگامہ خیز زندگی میں سکون اور کامیابی حاصل کرنے کیلئے لازمی ہیں۔کوئی بھی کام بلاسوچے سمجھے، بغیر منصوبہ بندی اورجلدبازی میں کرنے سے ہمیشہ نقصان ہوتا ہے۔ ہفتہ کے 168گھنٹوں میں سے50،60گھنٹے بہترین استعداد کے ساتھ کام کو کام سمجھ کر کرنے اور اعلیٰ ترین نتائج وکارکردگی حاصل کیلئے کافی ہوتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme