یمنی باغی ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر سوچیں: الزیانی

Published on June 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

55
دبئی (یواین پی) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے جنرل سیکرٹری عبداللطیف الزیانی نے جنیوا مذاکرات بغیر کسی نتیجے ختم ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ الزیانی نے حوثی باغیوں اور علی عبداللہ صالح پر زور دیا کہ وہ محدود ذاتی مفادات کے بجائے یمن کے اعلی مفاد کو مقدم رکھیں۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک یمن کے جاری بحران کا حل تنظیم کی طرف سے طے کئے جانے والے لائحہ عمل کی روشنی میں نکالنا چاہتے ہیں۔ نیز اس مقصد کے لئے ہونے والے مذاکرات کی سفارشات اور یو این سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو بھی وہ بحران کے حل کو کلیدی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقل جنگ بندی پر زور دینے والی یو این کی قرارداد 2216 پر عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے، اس قرارداد پر عمل درآمد کے بعد یمنی عوام کو امدادی کی ترسیل یقینی بنائی جانی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme