پاک فوج گرمی کیخلاف متحرک ہو گئی، سندھ میں22 ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کردیئے

Published on June 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 724)      No Comments
04
کراچی (یواین پی) پاکستان آرمی کی جانب سے سندھ بھر میں 22 ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کردیئے ہیں جن میں سے 4 ہیٹ اسٹروکس سینٹر گرمی کی شدت میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر کراچی میں شہریوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عائشہ باوانی اسکول، ڈاو میڈیکل سینٹر، سندھ گورئمنٹ اسپتال یوپی اور سنگر چورنگی میں لگائے گئے ہیں جبکہ آرمی ہیٹ اسٹروک میڈیکل سینٹرز میں اب تک گرمی کی شدت لو اور حبس سے متاثر ہونے والے مریضوں میں سے 100 سے زائد مریضوں کو لایا گیا ہے۔ اس موقع پر ہیٹ اسٹروک میڈیکل سینٹر میں زیراہتمام مریضوں نے بتایا کہ آرمی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے تسلی بخش طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔ پاکستان آرمی کے میڈیکل کور نے اپنے جاری کردہ عوامی ہدایت میں کہا کہ لوگ گرمی میں باہر نکلنے سے گریز کریں، فوج ہر بار کی طرح اس بار بھی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes