پولیو سے متاثرہ پاکستانی سلمان احمد نے ’’کوئین ینگ لیڈر‘‘ ایوارڈ 2015ء حاصل کرلیا

Published on June 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 652)      No Comments

05
اسلام آباد (یواین پی) پولیو سے متاثر پاکستانی شہری سلمان احمد نے ’’کوئین ینگ لیڈر‘‘ ایوارڈ 2015ء حاصل کرلیا۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ’’کوئین ینگ لیڈر‘‘ ایوارڈز کی تقریب بکنگھم پیلس میں منعقد ہوئی۔جس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستانی ہائی کمشنر برائے برطانیہ سئید ابن عباس نے کی۔ پولیو سے متاثر باہمت اور باصلاحیت 27 سالہ پاکستانی شہری سلمان احمد نے اس موقع پر خصوصی افراد کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی معذوری کو کمزوری نہ بنائیں۔ اس موقع پر پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ابن عباس بھی تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے سلمان احمد سے ملاقات کی اور ان کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کو سراہا۔ 27 سالہ باصلاحیت سلمان احمد نے امید ظاہر کی ہے خصوصی افراد سے متعلق رویوں تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے اس سے قبل دولت مشترکہ کی طرف سے کامن ویلتھ ینگ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔اس ایوارڈ کے تحت سلمان احمد کوبرطانیہ میں خصوصی تربیت دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog