عارف علوی کا بیان ان کا ذاتی موقف ہے، جہانگیرترین

Published on July 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

333
اسلام آباد(یواین پی) تحریک انصاف کے مرکزی آرگنائزر جہانگیرترین نے پینتیس پنکچر کے الزام پر معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے، کہتے ہیں عارف علوی کا بیان ان کا ذاتی موٴقف ہے،انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ پینتیس پنکچرز کی بات پر وہ کوئی معافی نہیں مانگتے، عارف علوی کا بیان ان کا ذاتی موقف ہے،جہانگیر ترین نے کہا کہ پورا پنجاب پنکچرز سے بھرا ہوا ہے، میں کہتا ہوں پینتیس نہیں، اکہتر پنکچرز لگے ہیں،جہانگیر ترین کا مزیدکہنا تھا کہ اگرعارف علوی نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر کوئی بیان دیا ہے تو انہیں اس کی تصحیح کرنا ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题