سینٹ الیکشن ، ریٹائر ہونے والے 52سینیٹرز کی نشستوں کیلئے پولنگ ’’کل‘‘ہو گی

Published on March 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments


سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے
چاروں صوبوں کی اسمبلیوں میں ہونے والی پولنگ میں سندھ اور پنجاب سے 12، 12جبکہ خیبرپختونخوا ہ اور بلوچستان سے 11،11امیدواروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا
لاہور( یو این پی) وفاقی دارالحکومت ،فاٹا اورچاروں صوبوں کے ریٹائر ہونے والے 52سینیٹرز کی نشستوں کیلئے پولنگ کل ( ہفتہ)کو ہو گی جس کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے ۔ چاروں صوبوں کی اسمبلیوں میں ہونے والی پولنگ میں سندھ اور پنجاب سے 12، 12جبکہ خیبرپختونخوا ہ اور بلوچستان سے 11،11امیدواروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔سینیٹ انتخابات کیلئے سندھ کی 12نشستوں پر 33امیدواروں میں مقابلہ ہوگا جن میں ایم کیو ایم پاکستان کے 14، پیپلز پارٹی کے 12، پاک سرزمین پارٹی کے 3، تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل کے ایک ایک امیدوار میدان میں ہیں۔ ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے6امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جن میں پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر میندھرو اور رخسانہ زبیری، ایم کیو ایم پاکستان کے حسن فیروز، ڈاکٹر قادر خانزادہ اور علی رضاعابدی جبکہ تحریک انصاف کے نجیب ہارون شامل ہیں۔ سینیٹ کی جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے رضا ربانی، مرتضی وہاب، مصطفی نواز کھوکھر، مولا بخش چانڈیو، امام الدین شوقین، ایاز احمد اور محمد علی شاہ جاموٹ میدان میں ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں میں فروغ نسیم، کامران ٹیسوری، احمد چنائے، سید امین الحق، عامر چشتی اور فرحان چشتی شامل ہیں جبکہ پاک سرزمین پارٹی کے انیس احمد، ڈاکٹر صغیر اور سید مبشر امام شامل ہیں۔ مسلم لیگ فنکشنل کے سید مظفر حسین اور مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ سرفرار جتوئی بھی سینیٹ امیدواروں میں شامل ہیں۔یوا ین پی کے مطابق سندھ سے اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے انور لعل دین، ایم کیو ایم پاکستان کے سنجے پروانی اور پاک سرزمین پارٹی کے ڈاکٹر موہن پاک امیدوار ہوں گے۔خواتین کی خصوصی نشستوں پر پیپلز پارٹی کی قر العین مری اور کیشو بائی امیدوار ہوں گی جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر نگہت شکیل، کشور زہرا، نسرین جلیل اور منگلا شرما امیدوار ہوں گی۔پنجاب سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن)کے حمایت یافتہ نصیر بھٹہ، حافظ عبدالکریم اور اسحاق ڈار امیدوار ہونگے، تحریک انصاف کے آصف جاوید اور پیپلز پارٹی کے نوازش پیرزادہ میدان میں ہوں گے۔جنرل نشستوں پر حکمران جماعت کے حمایت یافتہ آصف کرمانی، مصدق ملک، رانا محمود الحسن، زبیر گل، مقبول احمد، ہارون خان اور شاہین خالد بٹ امیدوار ہوں گے جبکہ تحریک انصاف کے چوہدری محمد سرور، پیپلز پارٹی کے شہزاد علی خان اور مسلم لیگ (ق)کے کامل علی آغا امیدوار ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes