امریکا نے 54 سال بعد کیوبا سے سفارتی تعلقات بحال کرلیے

Published on July 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 633)      No Comments

abcواشنگٹن(یو این پی) امریکا نے 54سال بعد باضابطہ طور پر کیوبا سے اپنے سفارتی تعلقات بحال کر لیے جب کہ دونوں ممالک نے جلد از جلد سفارتخانے کھولنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے کیوبا سے باضابطہ طور پر مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اندر 20 جولائی تک سفارتخانے بھی کھول دیے جائیں گے جب کہ کیوبا پر سے معاشی اور سفارتی پابندیاں ختم کرنے کے لیے کانگریس پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری جلد کیوبا کا دورہ کر کے وہاں کے سفارتخانے میں امریکی جھنڈا لہرائیں گے۔ دوسری جانب کیوبا کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کو خوش آئند قراردیا۔ واضح رہے امریکا اور کیوبا کے درمیان 54 سال سے جاری سرد جنگ کے باعث تعلقات خراب رہے تھے اور اس دوران دونوں ممالک نے سفارتخانے بھی بند کردیے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题