دشمن قوتوں کی پاکستان کواندھیروں میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام ہوچکیں،آرمی چیف ، حج کی سعادت حاصل کر لی

Published on August 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے حج کی سعادت حاصل کرلی،فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران آرمی چیف نے پاکستان میں امن اورملکی ترقی کیلئے دعاکی،جنرل قمر جاویدباجوہ نے شہدااوران کے ورثاکیلئے بھی دعاکی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی سے متاثرافراد کے عالمی دن پرآرمی چیف نے متاثرین کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی ناسورہے،انسداددہشتگردی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں،دشمن قوتوں کی پاکستان کواندھیروں میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام ہوچکیں۔آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کی ناکامی کی وجہ ہماراقومی عزم ہے،پاکستان 2 دہائیوں سے دہشتگردی کے خطرات کاسامناکر رہا ہے،پاکستان کی مسلح افواج اورعوام نے بہادری سے دہشتگردی کاسامناکیا،پاک فوج اورعوام نے مل کردہشتگردی کوشکست دی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی سے متاثرباہمت افرادکیساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں،آرمی چیف نے دہشتگردی سے متاثرسیکیورٹی فورسزاہلکاروں کیساتھ بھی اظہاریکجہتی کیا۔آرمی چیف نے کہاہے کہ ہم ہرطرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں،مشترکہ عزم سے دشمن قوتوں کوشکست دی جاسکتی ہے ، دیرپا امن واستحکام کیلئے تمام فورسزکی حمایت کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy