کویت میں امن اور عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں امیر شیخ

Published on July 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 533)      No Comments

0_temporary_file.jpg
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح نے مسجد الکبیر میں جمعہ کی نماز اداکی اور کویت کابینہ ،اسپیکر پارلیمان اور ارکان پارلیمان کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلی قیادت نے ان کے ہمراہ نماز اداکی اور کویت میں خوف کی فضا کو امن کی فضا میں تبدیل کردیا انہوں نے عوامی نمائندوں سے ملاقات اورکہاکہ کویت میں امن اور عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ہم دہشت گردی کا قلع قمع کرکے دم لیں گے اس میں عوام ہماراساتھ دے تاکہ کویت کو پُرامن اوردہشت گردی پاک کیاجائے سکے ۔یادرہے گذشتہ جمعہ المبارک کو اہل تشیع کی جامع مسجد امام صادق میں خودکش دھماکہ سے پاکستانی سمیت 27افراد جان بحق اور 200سے زائد افراد زکازخمی ہوگئے تھے امیر کویت نے سب سے پہلے پہنچ کر ایک مثال قائم کی اور کویتی عوام کو اعتماد میں لیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题