پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماءڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے تحریک انصاف سے رابطے

Published on July 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 199)      No Comments

02
کراچی( یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماءفردوس عاشق اعوان اور پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماءڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پارٹی کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ان کا تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھرابطے میں رہتی ہیں اور سیاست دانوں کا آپس میں رابطہ ہونا کوئی انہونی بات نہیں ہے ۔ یاد رہے اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے متعدد رہنماءتحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے جبکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ق میں بھی رہ چکی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog