سستے بازار، عوامی بھلائی کے لئے قابل قدراقدام ہے نادر چٹھہ

Published on July 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments

DSC_9392
جھنگ (یواین پی) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر حکومت پنجاب کے موثرومنظم انتظامات کی بدولت سستے رمضان بازاروں میں لوگوں کوروزمرہ استعمال کی اشیاء ایک ہی جگہ پر عام مارکیٹ کے مقابلے میں کم نرخوں پر دستیاب ہورہی ہے جو کہ عوامی بھلائی کے لئے قابل قدراقدام ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ضلع بھرکی چاروں تحصیلوں میں لگائے گئے سستے رمضان بازاروں کے اچانک معائنہ کے دوران کہی۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے رمضان بازاروں میں پھلوں،سبزیوں ودیگرغذائی اشیاء کے معیار اور ان کی دستیابی ونرخوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کے صنعتی رحجان کو روکنے کیلئے کڑے اقدامات کئے ہیں جن کے تحت عام مارکیٹیوں میں اشیاء کی قیمتوں کو قابومیں رکھنے کیلئے پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کرنے کے علاوہ سستے رمضان بازاروں کا انعقاد کیا گیا ہے جن کی کامیابی کے لئے صوبائی وزراء،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،ڈویژنل کمشنر اواوردیگر متعلقہ افسران کڑی نگرانی کررہے ہیں۔انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ صارفین کے ساتھ اپنا رویہ درست رکھیں غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت سے گریزکرتے ہوئے اپنی دکانوں میں ریٹ لسٹوں میں عام مارکیٹ اور سستے رمضان بازار کے نرخ درج کریں تاکہ اشیاء کی قیمتوں کے بارے صارفین کو واضح فرق نظر آئے اور صارفین پراعتمادطریقے سے خریداری کرسکیں۔انہوں نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیادپرسستے رمضان بازاروں میں سپرے اور صفائی ستھرائی کے نظام پر خصوصی توجہ دی جائے۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے دوران معائنہ سستے رمضان بازاروں میں فروخت کے لئے رکھی گئی سبزیاں،پھل،دالیں،چاول،گوشت وغیرہ کی کوالٹی چیک کرتے ہوئے صارفین سے خریدی گئی اشیاء کے ریٹ بھی معلوم کئے۔انہوں نے اس دوران مختلف دکانوں پر رکھے گئے وزن کے پیمانے چیک کرنے کے علاوہ سبسڈی پر52روپے فی کلو گرام پر فروخت ہونے والی چینی اور310روپے میں 10کلو گرام وزنی آٹے کے تھیلوں کے وزن بھی چیک کروائے۔انہوں نے مذکورہ رمضان بازاروں میں دکانداروں اورصارفین کے لئے سایہ،فرسٹ ایڈ،شکایات بکس ودیگر ضروری سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog