ہارو ن آباد ،ہاؤسنگ کالونی میں”ادبی بیٹھک “کا انعقاد

Published on August 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,008)      No Comments

adbi bethak pics
ہارو ن آباد(یواین پی)ہاؤسنگ کالونی میں \”ادبی بیٹھک \”کا انعقاد ،صدارت ڈاکٹر عبد الخالق تنویر نے کی ،ہارون آباد ایک مردم خیز علاقہ اور نابغہ ء روزگار شخصیات کا معتبر حوالہ ہے ،سیاسی ،سماجی علمی اور ادبی سرگرمیوں کا مر کز ہے عرصہ دراز سے فکری استحکام اور ادبی شعور کی بالیدگی کے لیے ایک ادبی مجلس کی کمی کو شدت سے محسو س کیا جارہا تھا جس کے لیے باہمی مشاورت سے احمد حسین کے گھر سے ملحقہ پنڈال میں ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا احباب نے بھر پور شرکت کی اور احمد حسین جو کہ وفاقی یونیورسٹی اسلام آباد پی ایچ ڈی اردو کے باقاعدہ طالب علم ہیں ان کی کاوشوں کا سراہ ہا گیا ۔اس \”ادبی بیٹھک \”کا نام باہمی مشاورت اور احباب کی آراء سے ادبی مجلس سے تبدیل کیا گیاْ ۔احباب کی آراء کو پذیرائی دی گئی \”ادبی بیٹھک \”یہ اہتمام کرے گی کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ایسے افراد جو ادبی علمی کاوشوں میں مصروف ہیں ان کے نام کو منظر عام پر لایا جائے شرکائے مجلس میں پروفیسر محبوب حسین ،ملک مزمل حسین لیکچرار اردو گورنمنٹ ڈگری کالج ہارون آباد،ملک اختر حسین ایس ایس ایس اردو،رانا الطاف حسین لیکچرار وفاقی کالج راولپنڈی ،حاجی معظم علی چوہدری ،غلام حبیب قمر ،عبد الرزاق جوئیہ ،سجا د الحق ٹیچرز شعبہ تعلیم ،قاری دین محمد ایم فل قبالیات ،اویس احمد ،حبیب حسین ایم فل سکالرز نے بھر پور انداز میں اس \”ادبی بیٹھک \”کے انعقاد اور تنظیم سازی کو سراہا ،مشترکہ طور پر احمد حسین پی ایچ ڈی اسکالرکو سیکرٹری ،اویس احمد ایم فل سکالر کو سیکرٹری نشرواشاعت اور سجاد الحق کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ۔یاد رہے یہ \”ادبی بیٹھک \”ہر ماہ منعقد ہوا کرے گی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog