عوامی تحریک آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیگی : طاہر القادری

Published on July 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

444
لاہور (یواین پی )عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ عوامی تحریک آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ  نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈھونگ رچایا جا رہا ہے کیونکہ پنجاب حکومت کے اندر کچھ دہشت گرد اور ان کا نظر نہ آنے والا اتحاد قائم ہے۔لاہور میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے ایگزیکٹو اجلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت نہ تو دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے کوئی اقدامات کیے گئے اور نہ ہی کسی دہشت گرد یا مسلح تنظیم پر کوئی پابندی لگائی گئی ہے اس لیے قومی ایکشن پلان کے نام پر مزید مذاق نہ کیا جائے۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ فوجی عدالتیں مفلوج کرکے رکھ دی گئی ہیں اور ان کے فیصلوں پر سٹے آرڈر لائے جا رہے ہیں جس سے عوام کا فوجی عدالتوں سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes