اداکارہ شبانہ اعظمی نئی فلم ’’چاک اینڈ ڈسٹر‘‘ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

Published on July 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 776)      No Comments

99
ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی اپنی نئی فلم ’’چاک اینڈ ڈسٹر‘‘ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میوزک کمپوزر سندیش شندلیا نے کہا ہے کہ شبانہ اعظمی جو گانا گائیں گی وہ فلم کا ایک دلچسپ حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس گانے میں بچوں کو ریاضی کے کلیے گانا گاتے ہوئے سمجھائیں گی جس سے بچے بھی لطف اندوز ہوتے ہوئے سیکھیں گے۔ شبانہ اعظمی نے میوزک کمپوزر سے کہا ہے کہ وہ گانے کی ٹون اور لیرکس ان کے ساتھ شیئر کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے ٹون سنی تو انہیں بہت اچھا محسوس ہوا۔ اگلے دن اداکارہ نے صرف 20 منٹ میں گانا ریکارڈ کرا دیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ فلم میں شبانہ اعظمی ایک استاد کا کردار نبھائیں گی جو کہ 4 ستمبر کو اساتذہ کے دن کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog