سیف ترقی یافتہ اور مختلف قسم کی شخصیت کے حامل ہیں،کرینہ کپور

Published on July 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments

8
ممبئی(یو ا ین پی) بالی وڈ اداکار کرینہ کپور نے کہا ہے کہ سیف علی خان ترقی یافتہ اور مختلف قسم کی شخصیت کے حامل ہیں ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرینہ کپور جو ان دنوں اپنی اور سلمان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے پروموشن میں مشغول ہیں، سے پوچھا گیا کہ آپ اس قدر مشغول رہتی ہیں تو سیف علی خان کیسا محسوس کرتے ہیں، اس پر کرینہ کپورنے جواب دیا کہ میں اس معاملے میں بہت خوش قسمت ہوں کیونکہ سیف علی خان ترقی یافتہ اور مختلف قسم کی شخصیت کے حامل انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف کی والدہ نے بھی شادی سے پہلے فلموں میں کام کیا، شادی کے بعد بھی کیا اور بچے ہونے کے بعد بھی کیا اور اب دادی بن جانے کے بعد بھی کر رہی ہیں۔ کرینہ نے مزید کہا کہ میں ایک ذمہ دار لڑکی ہوں اور میرے والدین نے بھی میری اچھی تربیت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ اپنی شادی شدہ زندگی کو بھی وقت دوں اور مجھے معلوم ہے کہ مجھے اپنے کیریئر کو بھی وقت دینا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy