واہ کینٹ ٹیکسلا مختلف حادثات واقعات میں تین افرادہلاک دو شدید زخمی

Published on July 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

llll
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/ یو این پی)واہ کینٹ ٹیکسلا مختلف حادثات واقعات میں تین افرادہلاک دو شدید زخمی ، فیصل محمود نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکرخود کو گولیوں سے چھلنی کر کے زندگی کا چراغ گل کردیا ، محمد ایوب ولد میر بخش سکنہ ٹیکسلا عدالت سے اپنی بھا نجی کے اغواہ کے مقدمہ کی پیروی کے بعد عدالت سے باہر آیاادہر پہلے سے چوک سرائے کالا پر سات نوجوان اسکی طاق میں بیٹھے تھے انھوں نے للکار کر کہا کہ آج تمھیں زندہ نہیں جانے دیں گے اور کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے وار کر کے موقع پر ڈھیر کر دیانوجوان چیخ و پکار کرتا رہا مگر کسی نے اسکی ایک نہ سنی اور بے دردی کے ساتھ چھریوں ، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے پیٹنے کا سلسلہ جاری رکھا جب تک مذکورہ نوجوان بے دم نہ ہوانامعلوم نوجوان اسے مارتے رہے،محمدایوب ٹیکسلا چوک میں سینکڑوں افراد کی موجودگی میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا ملک ساجد محمود نے ایدھی سنٹر کی وساطت سے نوجوان کی نعش سول ہسپتال پہنچائی ، ادہر واہ کینٹ اسٹیٹ ایریا کوارٹر 2جی-340 کے رہائشی حافظ اسد کے بھائی چھپیس سالہ فیصل محمود نے موبائل خریدنے کے لئے گھر والوں سے رقم کا مطالبہ انکاری پر طیش میں آکر خود کو گولی مار کر زندگی کا چراغ گل کردیا،تیسرا واقعہ ٹیکسلا ایچ ایم سی روڈ پر فیصل ٹاؤن کے قریب اٹھارہ سالہ فرقان اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کی باعث سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا تینوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جبکہ فرقان خان کو فوری طور پر پی او ایف ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،اور جانبر ثابت نہ ہوسکا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes