اے سی کھاریاں ڈاکٹر افشاں رباب کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں میں رٹ دائر

Published on July 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 554)      No Comments

mail.google.com
گجرات(محمد آصف) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ڈاکٹر افشاں رباب کے خلاف تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمہ کے اندراج کیلئے ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں میں رٹ دائر۔ ذرائع کے مطابق محمد ذکریا ولد نذیر احمد ساکن چائنا ہوزری، الفتح پلازہ کھاریاں شہر نے ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں کی عدالت میں رٹ دائر کرتے ہوئے اپنا مؤقف لکھا ہے کہ سائل نے کھاریاں بازار الفتح پلازہ میں چائنا ہوزری کے نام سے دوکان بنا رکھی ہے۔ گزشتہ دنوں اے سی کھاریاں ڈاکٹر افشاں رباب کھاریاں بازار میں آئیں اور سائل کی دوکان سے اپنے عملہ کو حکم دیا کہ سارا سامان اُٹھا لو اور پھینک دو۔ جس سے میرا اٹھائیس ہزار روپے کا نقصان ہوا۔ میرے ملازمین فیصل اقبال، جبار حسین پر تشدد کیا گیا،گالیاں دیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ تھانہ صدر کھاریاں میں بے بنیاد مقدمہ درج کروا دیا۔ یہ سب کچھ اے سی کھاریاں نے ہماری مخالف تنظیم کے صدر عثمان اکبر عباسی ، نائب صدر صوفی جاوید اقبال کی ایماء پر بدنیتی پر کاروائی کی ہے۔ جبکہ مخالف صدر عثمان اکبر عباسی نے بھاری رقم لے کر کھوکھا مارکیٹ کے ذریعے ناجائز تجاوز کر رہے ہیں ۔ لہٰذا سائل نے تھانہ صدر کھاریاں میں اے سی کھاریاں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دی۔ جس پر میری داد رسی نہ کی گئی۔ جس پر ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں نے تھانہ صدر کھاریاں سے دس جولائی کو رپورٹ طلب کر لی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes