کچھ لوگ ناجائز تنقید کرکے ہمیں ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

Published on April 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

اسلام آباد… وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ حکومت پر ناجائز تنقید کر کے ہمیں ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی بابرنواز خان، ثقلین بخاری اورسلطان محمود ہانجرا نے وزیراعظم نواز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی، ملاقاتوں کے دوران ملک کے سیاسی امور، علاقائی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پرارکان اسمبلی نے کہا عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگ حکومت پرناجائز تنقید کرکے ہمیں ترقی کے سفرسے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو ں گے، ہمارا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے، جس کے لئے ہم کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گےNawaz Shareپاکستان جلد اندھیروں سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک میں معاشی انقلاب کا زینہ بنے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes