ضلع میں امن و اما ن بر قرا ر رکھنے کے لئے کئے گئے سیکورٹی کے فول پرو ف انتظا ما ت کو مزید سخت بنا یا جا رہا ہے ڈی سی او جھنگ

Published on July 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

mail.google.com
جھنگ (یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران مختلف مذہبی تقریبات کے حوالے سے ضلع میں امن و اما ن بر قرا ر رکھنے کے لئے کئے گئے سیکورٹی کے فول پرو ف انتظا ما ت کو مزید سخت بنا یا جا رہا ہے تا کہ کو ئی شر پسند اپنے نا پا ک عزائم میں کا میا ب نہ ہو سکے۔ یہ با ت انہو ں نے گزشتہ روز ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدا رت کرتے ہو ئے کہی۔ اجلا س میں رکن صوبائی اسمبلی شیخ محمد اکرم ، ایڈیشنل ایس پی عادل میمن کے علاوہ انجمن تاجران،علمائے کرام ،عمائدین اور مختلف مکا تب فکر سے تعلق رکھنے وا لے شہر یو ں اور ممبران امن کمیٹی نے شر کت کی۔ ڈی سی اونادر چٹھہ نے کہا کہ حضر ت علیؓ کی یوم شہا دت کے مو قع پر ضلع میں امن و امان بحا ل رکھنے کے لیے سیکو رٹی انتظا مات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے لہٰذا تما م مکا تب فکر کے علما ء کرام اپنی صفوں میں اتحادبرقرار رکھتے ہوئے اپنے پیرو کاروں کومذ ہبی اختلافا ت کو ختم کر کے ایک پلیٹ فا رم پر اکھٹے ہو نے کا درس دیں ۔انہو ں نے کہا کہ دشمن طا قتو ں اور دہشت گر دوں نے ہمیں کمزور کر نے کے لیے جو مذمو م نا پا ک سازشیں شرو ع کر رکھی ہیں ان کا مقا بلہ کر نے کے لیے ہمیں یکجا ہو نا ہو گا۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ 21 رمضان المبارک یوم علی کے موقع پر ضلع میں مجالس کانفرنسوں اور جلوسوں کے اوقات، روٹس اور مقامات میں کوئی تبدیلی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر علماء کرام اور معززین سے کہا کہ وہ مساجد اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لئے ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ اپنے طور پر بھی سیکورٹی انتظامات برقرار رکھیں تاکہ آنے جانے والے لوگوں کی شناخت وغیرہ میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے علماء کرام اور معززین شہر پر زور دیا کہ وہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے اپنے اردگرد کے ماحول اور باہر سے آنے والے لوگوں پر کڑی نظر رکھیں۔ بعد ازاں شرکاء اجلاس نے ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کی بھر پورتعاون کا یقین دلاتے ہوئے مختلف تجاویز پیش کیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes