ڈی جے بٹ کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کا نوٹس

Published on July 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

88
لاہور(یواین پی) ڈی جے بٹ کولینے کے دینے پڑگئے،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے دھرنوں کی کوریج کرنے پر ایک کروڑ ستر لاکھ باسٹھ ہزار روپے کانوٹس جاری کردیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جے بٹ  نے لاہورسے تحریک انصاف کے دھرنوں میں ساونڈ سسٹم کی سروس فراہم کی جس پر انہوں نے تحریک انصاف سے کروڑوں روپے کی آمدن حاصل کی۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کودس کروڑ ستر لاکھ روپے کی آمدن پر جنرل سیلزٹیکس کی مد میں ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کانوٹس جاری کردیاہے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق ڈی جے بٹ  نے ٹیکس ادا نہیں کیا حالانکہ انہوں نے جوایونٹس پر آمدن حاصل کی ہے اس مد میں ٹیکس کی کٹوتی کروانی چاہیے تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog