پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کی تجویز بھارت کی جانب سے دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ

Published on July 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

abcاسلام آباد (یو این پی) ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی نے کہاہے کہ پاک بھارت وزیراعظم کے درمیان ملاقات کل اوفا میں ہو گی اور اس ملاقات کی تجویز بھارت کی جانب سے دی گئی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم دورہ روس کے دوران بھارتی وزیرعظم کے علاوہ نوازشریف کی چینی صدر شی جنگ پنگ اور افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات متوقع ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف برکس کے ساتویں اجلاس میں شرکت کریں گے،امید ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت مل جائے گی۔ خلیل اللہ قاضی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ بی بی سی ڈاکیومنٹری پر برطانوی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان پراکسی وار کا مخالف ہے ، داعش پاکستان کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے اس لیے اس خطرے سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، طالبان اور افغان حکومت مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog