بجلی کی قلت کے باعث رواں اورآئندہ ماہ میں لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی،شاہد خاقان عباسی

Published on May 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments


کراچی(یواین پی)وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بجلی کی قلت کے باعث مئی اور جون میں لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی، نومبر تک صورتحال قابو میں آجائے گی۔گزشتہ روزوزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے3 روزہ آئل اینڈ گیس نمائش پوگی2017 کا افتتاح کراچی ایکسپو سینٹر میں کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال گرمی میں بجلی کی قلت کے باعث لوڈ شیڈنگ رہی گی، لیکن اگلی گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ایل این جی کا دوسرا ٹرمینل جلد کام کرنا شروع کردے گا۔ اگلے تین سال میں پاکستان دو کروڑ ٹن ایل این جی درآمد کرنے والا ملک بن جائے گا۔کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری3 روز نمائش میں3 سو اسٹالز سجائے گئے اور مختلف غیر ملکی کمپنوں نے سولر پینل، پن بجلی، گیس سے بجلی بنانے سمیت دیگر اشیا بھی رکھی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes