پیپلز پارٹی کی تاریخ لازوال قربانیوں سے عبارت ہے باسم بٹ

Published on July 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

ipp
ٹیکسلا(یو این پی)پی ایس ایف نے مقامی سطح پر پارٹی کو فعال کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ،باسم بٹ پی پی آٹھ سے متوقع امیدوار کے طور پر اپنے آپ کو پیش کردیا ،قیادت جو فیصلہ کرئے اصل مقصد بی بی کے ویژن کو آگے بڑھاناہے،پیپلز پارٹی کی تاریخ لازوال قربانیوں سے عبارت ہے جیالوں کی قربانیاں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے کارکنان ہی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں فوٹو سیشن قیادت نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،قیادت ورکرز کنونشن کرو اکر کارکنان کی ر ائے لے ،نظریاتی کارکنان کی عزت و تقریم کے لئے کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کریں گے ،باسم بٹ کا بولڈ سٹیپ، نظریاتی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، قیادت پارٹی کو فعال بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ، بکھرا شیرازہ سمیٹنے کے لئے وقت درکار ہوگا ، بلاول بھٹو پارٹی میں نئی روح پھونکیں گے ، نوجوان پر امید اور مطمئن ہیں ، وارڈ کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد انتخابی سیاست کو پروان چڑھائیں گے،انتظامی سیاست اور انتخابی سیاست کو الگ کرنے کی ضرورت ہے ، پی ایس ایف تحصیل ٹیکسلا کے صدر باسم بٹ کی میڈیا سے گفتگو،پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل ٹیکسلا کے صدر باسم بٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جماعت نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نام ہے ،مقامی سطح پر پارٹی کی غیر فعالیت نے کارکنان کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، منی لاڑکانہ کو تباہ کرنے والے پارٹی کے وفادار نہیں،فعالیت کے لئے نئے خون اور جذبے کی ضرورت ہے قیادت کی عدم توجہ نے مقامی سطح پر پارٹی کا گراف ڈاون کیا،ابن الوقت اور مفاد پرست سیاستدانوں کے آنے یا جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا فرق پڑتا ہے تو صرف جیالے اور نظریاتی کارکنان کی ناراضگی سے جسے ملکر دور کریں گے باسم بٹ کا کہنا تھا کہ عامر اقبال نے سابقہ ادوار میں کثیر ووٹ بنک لیکر علاقائی سیاست میں تبدیلی کی روح پھونکی مگر چند مفاد پرست افراد نے علاقائی سیاست میں مثبت تبدیلی کو پسند نہ کیا اور پارٹی کی کمر پر چھرا کھونپا ، اور لابنگ کر کے الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم میں عامر اقبال کو نظرا نداز کیا گیا تاہم ہم اب بھی پر امید ہیں کہ قیادت تبدیلی کا پیش خیمہ بننے والے نظریاتی کارکن عامر اقبال کو انتخابی سیاست کے لئے چنیں گے تاہم ایسا ممکن نہ ہوا تو میں خود باسم بٹ صوبائی اسمبلی نشست کا امیدوار ہونگا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy