ووٹر لسٹوں میں موجود خواتین کے ناموں اور شناختی کارڈ نمبرز کو استعمال کر کے سمیں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

Published on December 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

index
ہارون آباد(یواین پی)بعض موبائل سم فرنچائزر نے ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے سادہ لوح عوام بالخصوص ووٹر لسٹوں میں موجود خواتین کے ناموں اور شناختی کارڈ نمبرز کو استعمال کر کے بڑی تعداد میں دھوکہ دہی سے سمیں ان کے نام رجسٹرڈ کرلیں اور فروخت کرکے اپنے ٹارگٹ پورے کر لیے لوگ بالخصوص خواتین اس پہلو سے بے خبر ہونے کے باعث مشکلات کا شکار ہو سکتی ہیں مبینہ طور پر حاصلپور کے علاقہ سے سم نام ہونے کی بنا پر خاتون کی گرفتاری کے پہلو سامنے آنے کے بعد اپنے نام پر رجسٹرڈ سمیں کٹوانے کے لیے موبائل سم فرنچائزر کے سامنے لوگوں کے ہجوم لگ گئے علاقہ ہارون آباد میں موبائل کمپنیوں کے بعض فرنچائزر نے دھوکہ دہی کے ذریعے ووٹر لسٹیں حاصل کر کے ان میں موجود ناموں اور ان کے شناختی کارڈ نمبروں کو استعمال کر کے اپنی سمیں ایکٹو کر کے فروخت کر دیا دراصل ان فرنچائزر زکو کمپنی نے سمیں فروخت کرنے کے ٹارگٹ دئیے ہوتے ہیں اور انہوں نے ٹارگٹ پورے کرنے کے لیے ووٹر لسٹوں کے ناموں بالخصوص خواتین کے ناموں سے فائدہ اٹھایا اور ان کی دھوکہ دہی کی وجہ سے بہت سے مردوں اور خوارتین کو علم نہیں کہ ان کہ نام پر کتنی سمیں چل رہی ہیں حاصلپور سے مبینہ طور پر سم نام ہونے کی بناء پر خاتون کی گرفتاری کا پہلو سامنے آنے کے بعد ہارون آباد میں لوگوں کا بڑا ہجوم فرنچائزر کے سامنے ہوجاتا ہے جو اپنے نام سے ایسی سمیں ختم کرانا چاہتے ہیں جو ان کے زیر استعمال نہیں ہیں شہریوں محمد اعظم ،طارق علی ،محمد رضوان ،ناصر علی ،ریاض بھٹی ،شاہد راجہ ،ناظم حسین ،محمد آصف ،طاہر علی ،بشیر احمدکا کہنا ہے کہ فرنچائزر کی دھوکہ دہی پر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور اگرکسی نے دھوکہ دہی کر کے ووٹر لسٹوں کو استعمال کیا ہے تو اس دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے کیونکہ ان کے دھوکے کی وجہ سے سادہ لوح لوگوں بالخصوص خواتین کو پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے دھوکہ دہی کے مرتکب عناصر ہی حقیقی طور پر اس سلسلہ میں قصور وار اور دھوکے باز ہیں جن کا تدارک ضروری ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme