دنیا بھر میں آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے پانچویں نمبر پر آنے کا امکان

Published on July 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 855)      No Comments

index
ہارون آباد ( یو این پی)دنیا بھر میں آبادی کے لحاظ سے پاکستان چھٹے نمبر پر ہے لیکن آبادی میں اسی طرح اضافہ کی بدولت بہت جلد پاکستان آبادی کے حوالہ سے پانچویں نمبر پر آسکتا جمان ہو سکتا ہے ۔ایک محتاظ اندازے کے مطابق 2050ء تک ملک کی آبادی27کروڈ سے بھی زائد ہوجائے گئی۔ملک میں آبادی کے اضافے کی شرح 1.6فیصد ہے ۔مجمو عی طور پر آبادی میں 30لاکھ افراد کا سالانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ہمارے یہاں اوسط عمر 63.39سال ہے ۔ان خیالات کا اظہار ضلعی پاپولیشن آفیسر محمد رمضان تو نسوی نے عالمی یوم آبادی کے حوالہ سے تحصیل پاپولیشن دفتر ہارون آباد میں منعقدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کیا 1951ء کی پہلی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 3کروڈ 37لاکھ تھی اور اس وقت بر طانیہ کی آبادی 5کروڈ 30لاکھ تھی لیکن اس وقت بر طانیہ کی آبادی 5کروڈ60لاکھ جس میں 50لاکھ تارکین وطن بھی شامل ہیں جبکہ پاکستان کی آبادی 19کروڈ 2لاکھ91ہزار 129نفوس تک جا پہنچی ہیں ۔آبادی کے اس بڑھتے ہوئے اژدھے کو اگر بروقت نہ روکا گیا تو مستقبل قر یب میں مشکلات کے انبار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔اس وقت حالات ووقت کا تقا ضا ہے کہ علماء کرام سمیت دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے بااثر افرا د عزازی طور پر آگے بڑھے اور فیملی پلاننگ کے حوالہ سے قرآن وسنت کی روشنی میں قوم کی صیح راہنمائی کریں ۔زاہد ہ رخسانہ نے کہا کہ اسلام میں حکم ہے کہ ماں بچے کو اڈھائی سال تک دودھ پلائے اس حکم میں اللہ تعالیٰ کی حکمت پوشیدہ ہے جب ہم اس حکم پر عمل کریں گئے تو بچوں کی پیدائش کے درمیان خود بخود وقفہ پیدا ہو جائے گا جو ماں اور بچے کی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم آبادی کا مقصد آبادی کے اقتصادی وسماجی صورتحال پر اثرات کو اجاگر کر کے آبادی میں اضافہ روکنے کے لئے اقدامات کرنا ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes