آبادی میں بے ہنگم اضافہ تعلیم ، صحت ، رہا ئش جیسی بنیادی ضروریات کو نا کافی ثابت کررہاہے رانا سلیم احمد

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments

mail.google.com
وہاڑی( یواین پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریو ینیو رانا سلیم احمد نے کہا ہے کہ آبادی کا جن وسائل کوتیز ی سے ہڑ پ کررہا ہے اور آبادی میں بے ہنگم اضافہ تعلیم ، صحت ، رہا ئش جیسی بنیادی ضروریات کو نا کافی ثابت کررہاہے اس لیے آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کرنا اشد ضروری ہے یہ بات انہوں نے عالمی یوم بہبود آبادی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ریسورس سنٹر میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی سیمینار میں ، ایم پی اے مسزشمیلہ اسلم ، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ ،ڈی او سو شل ویلفیئر رائے اختر اظہر ، ڈی او ما حولیات رانا صفدر ، ڈاکٹر خالد جا وید ، ڈاکٹر راؤ محمد خلیل ، عمران جا وید اور نو شین ملک بھی مو جود تھیں اے ڈی سی رانا سلیم احمد نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ چند سال بعد پا کستان کی آبادی دو گنا ہو جا ئے گی اور وسائل وآبادی میں عدم تواز ن سے بے شمار معا شرتی مسائل جنم لے رہے ہیں اس مسئلہ پر قا بو پا نے کے لیے ہمیں عوام میں وسائل کے مطابق کنبہ کی تشکیل کا شعور اجاگر کرنا ہے ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خا ندانی منصوبہ بندی کا مطلب بچے پیدا نہ کرنا لیا جا تا ہے جو سراسر غلط ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کا درمیانی وقفہ منا سب رکھنے سے ماں کی صحت کو بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے ڈی او بہبود آبادی راؤ را شد حفیظ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دنیا میں پا کستان کا آباد ی کے لحاظ سے چھٹا نمبر ہے اسی تنا سب سے آبادی میں اضافہ سے 2050 ؁ء میں پا کستان کی آبادی 32کروڑ ہو جا ئے گی سیمینار سے ڈی او سو شل ویلفیئر رائے اختر اظہر ، ڈی او ما حولیات رانا صفدر علی ، عمران جا وید اور نو شین ملک نے بھی خطاب کیا سیمینار کے آخر میں محکمہ بہبود آبادی کے اچھی کارکردگی کے حامل ملا زمین میں یادگاری شیلڈزتقسیم کی گئیں سیمینار کے بعد واک کی گئی جس میں شرکاء نے بہبود آبادی سے متعلق بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy