ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر جنید خان نےانوکھا احتجاج ریکار کرا دیا

Published on May 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

پشاور(یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جنید خان نے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر انوکھا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ۔سوشل میڈ یا ویب سائٹ فیس بک پر جنید خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے منہ کو ٹیپ لگا کر بند کر رکھا ہے اور ساتھ ہی پیغام لکھا کہ میں کچھ بولنانہیں چاہتا کیونکہ سچ کڑوا ہوتا ہے ۔یاد رہے انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی سلیکشن کمیٹی نے جب 2019 ورلڈ کپ کے لیے 15کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا تو اس میں جنید خان کا نام شامل تھا۔لیکن پھر انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج ناٹنگھم کے چوتھے ون ڈے میں 85 رنز کے بدلے ایک وکٹ کی کارکردگی پیش کرنے والے جنید خان ٹیم مینجمنٹ کے دل سے اتر گئے اور اب ٹیم مینجمنٹ نے بولنگ کے ساتھ ناٹنگھم میں فیلڈنگ میں کوتاہی برتنے پر جنید خان کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy