ایران کا ایٹمی معاہدہ خوش آئند ہے، پاکستان کو بھی فائدہ ہو گا، سرتاج عزیز

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

abcاسلام آباد (یو این پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدہ خوش آئند ہے۔ ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ ایران پر عالمی پابندی ختم ہونے سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ آگے بڑھے گا اور دونوں ممالک کی باہمی تجارت بڑھے گی جس کے ذریعے پاکستان کی برآمدا ت میں اضافہ ہوگا جوکہ پاکستانی معیشت میں اہم کر دار اداکرے گی۔ سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ جوہری معاہدے سے ہمارے پڑوسی ملک سے پابندیاں ختم ہوں گی اور اس معاہدے سے اسلامی اتحاد کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy