میں دوسروں کی طرح دکھاوے کی قطعی قائل نہیں، سماجی کارکن شہناز خان

Published on July 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

llll
نیکی ہمیشہ بغیر بتائے کرنی چاہیے، آج کل ہر شخص دکھاوے کے لیے اپنی پروموشن کرتا نظر آ رہا ہے
ٹی وی چینلز نے رمضان کی قدریں کھونے میں بڑا کردار ادا کیا
کراچی(یو این پی ) میں دکھاوے کی قطعی قائل نہیں، نیکی ہمیشہ بغیر بتائے کرنی چاہیے، آج کل ہر شخص دکھاوے کے لیے اپنی اپنی اور ادارے کی پروموشن کرتا نظر آ رہا ہے، ٹی وی چینلز نے رمضان کی قدریں کھونے میں بڑا کردار ادا کیا یہ بات ٹیلیفون پر سماجی کارکن شہناز خان نے کہی ۔ انہوں نے کہا جس طرح سے پہلے رمضان المبارک میں سے آج تک اپنے اپنے چینلز پر اشتہارات سمیت تمام سماجی و سیاسی شخصیات اور ایمبولینس سروسز چلانے والی ایک خاص شخصیت نے جس طرح سے رمضان المبارک کا استعمال کیا وہ نہایت ہی سوچ طلب بات ہے، میں دوسروں کی طرح دکھاوے کی قطعی قائل نہیں مگر جس طرح سے ان دنوں عبادات کی بجائے لوگ انعام واکرام کی لالچ میں ٹی وی چینلز پر گھنٹوں بیٹھ کر اپنے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے نظر آئے وہ نہایت ہی شرم کی بات ہے ۔ہمیں اب یہ صدق دل سے سوچنا ہوگا کہ ہمیں اپنی عاقبت کا بہت خیال کرنا چاہیے آج کل جس طرح سے دنیا میں انتشار پھیلا ہوا ہے اسے ہماری عبادات و دعائیں ہی رد کرسکتی ہیں ۔ جس طرح سے چینلز پر معصوم اور بے کسوں کو اسکرین پر لاکر ان کی تضحیک کی گئی وہ انتہائی غلط ہے، لگتا ہے کہ ہر چینل ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے چکر میں بے یارومددگار فیملیز کو معاشرے کے سامنے مذاق بنا کر پیش کیا گیا جس کے لیے اللہ انہیں معاف نہیں کرے گا ہم نے بچپن سے سنا ہے کہ جس کسی کی مدد کرو تو وہ پتہ نہ چلے مگر یہاں حساب الٹا ہی نظر آیا ۔ میں نے اپنی استطعات کے مطابق اُن سفید پوش لوگوں کی مدد کی جنہیں واقعی ضرورت تھی ۔ ارباب اختیار سے اپیلک ہے کہ اس رمضان المبارک میں جس طرح سے چینلز کا غلط استعمال کیا گیا اس پر ابھی سے نہ سوچا گیا تو ہماری آنے والی نسلیں یقینابگڑ جائیں گی ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کئی برسوں سے ایسے لوگوں کی امداد کرتی چلی آئی ہیں کہ جن کے گھروں میں ایسے فرشتے جیسے خصوصی افراد موجود ہیں کہ جو ہمارے محتاج ہیں،ہمیں نہیں بھولنا چاہیئے کہ یہ سب خدا کی طرف سے دین ہیں اور وہ ہمارے لیے آزمائش کا ایک حصہ بھی ہیں، اللہ تعالی ایک جگہ فرماتا ہے کہ تم کسی کی مدد کرو گے، میں تمہاری مدد کروں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题