عرفان نے غلطی مان لی‘ دس لاکھ جرمانہ اور1 سال کے لئے ’’گھر‘‘آگئے

Published on March 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments


لاہور(یو این پی) فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے غلطی تسلیم کرلی‘ سنٹرل کنٹریکٹ منسوخ کرتے ہوئے دس لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق معطل کرکٹر نے اپنے تحریری جواب میں اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے رحم کی اپیل کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں نے بکی کو شٹ اپ کال دی تھی۔دوسری جانب پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کیسربراہ کرنل (ر) اعظم کا کہنا ہے کہ محمد عرفان پر دس لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال کی پابندی لگائی گئی ہے تاہم اگر انہوں نے چھ ماہ تک قانون نہ توڑاتو وہ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔کرنل (ر ) اعظم کا کہنا تھا کہ محمد عرفان مزید خلاف ورزی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوا ین پی کے مطابق ان کا سینٹرل کنٹریکٹ چھ ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے جس کااطلاق 14 مار چ سے ہوگا۔معطل کرکٹر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ میں اپنی غلطی کو تسلیم کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ قوم مجھے معاف کردے گی۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دو جگہ سے اسپاٹ فکسنگ کی آفر آئی تھی تاہم انہوں نے اسے قبول نہیں کیا‘ معاملہ بورڈ کے علم میں نہ لانا ان کی غلطی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog