جنرل راحیل شریف وزیرستان میں عید منا رہے ہیں

Published on July 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 639)      No Comments

5555
وزیر ستان (یواین پی)  آرمی چیف جنرل راحیل شریف عید کا دن وزیرستان میں اگلے مورچوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ منارہے ہیں۔ نماز عید بھی ان کے ساتھ ہی ادا کی۔ تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف نوجوانوں کے حوصلے بڑھانے کےلئے وزیرستان میں موجود ہیں اس طرح آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نئی مثال قائم کر دی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف گزشتہ رات شمالی وزیر ستان پہنچ گئے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیر ستان میں اگلے مورچوں پر فوجی جوانوں کے ساتھ نماز عید الفطر ادا کی۔آرمی چیف پاک فو ج کے جوانوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور ڈی جی ملٹری آپریشن میجر جنرل عامر ریاض نے بھی فوجی جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes