تربت:بلوچ شاعررحمت اللہ شوہاز قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Published on July 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 907)      No Comments

02
تربت (یو این پی)  تربت میں بلوچ شاعر رحمت اللہ شوہاز قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔تربت کے نواحی علاقے بلیدہ کوشک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بلوچ شاعر رحمت اللہ شوہاز پراندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رحمت اللہ شوہاز جاں بحق ہوگئے۔ رحمت اللہ شوہاز بی این پی عوامی کے سابق مرکزی رہنما تھے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان جان بلیدی نے اپنے ایک بیان میں شاعر رحمت اللہ کے قتل کی مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران یہ چوتھا واقعہ ہے کہ اختلاف کے نام پر بے گناہ لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے۔ نشنل ازم کے نام پر دہشت گردی انتہائی قابل مذمت ہے،واقعہ کے بعد لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ بلوچ شاعر کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme