پنجاب کے 27 اضلاع میں 9‘ 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

Published on October 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 525)      No Comments

10
لاہور(یو این پی) نویں اور دسویں محرم کو پنجاب کے 27 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریری درخواست وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب کے 27 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے درخواست بھیج دی ہے۔ موبائل فون سروس کی بندش کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ موبائل فون سروس حساس اضلاع اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر بند کی جائے گی جن میں لاہور‘ گوجرانوالہ‘ ملتان‘ راولپنڈی‘ جھنگ‘ فیصل آباد‘ رحیم یار خان‘ سرگودھا‘ سیالکوٹ اور گجرات شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ان اضلاع کی پولیس فورس نے محکمہ داخلہ پنجاب کو موبائل فون سروس بند کی درخواست کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme