جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے عوام کی خدمت کے لیے حصہ لو ں گا عمر ایوب خان

Published on July 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 699)      No Comments

images
ہری پور(یواین پی) عمر ایوب خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے-19ہری پور بابر نواز خان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر نواز خان کو یہ ٹکٹ پارٹی کی مرکزی قیادت اور ہماری مشاورت کے بعد اگست میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے جاری کیا گیا ہے اور ہمیں امید واثق ہے کہ ہمارا یہ فیصلہ ضلع ہری پور کی عوام کے لیے خوش آئند ثابت ہو گا میں اپنی والدہ کی علالت کی وجہ سے فی الحال اس ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتا اور آئندہ انشاء اللہ جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے عوام کی خدمت کے لیے حصہ لو ں گا انھوں نے کہا کہ ہمارے اور بابر نواز خان کے تمام جنبے اور برادریاں اکھٹے ہو کر اس سیٹ کا مکمل دفاع کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے جس طرح مرحوم شہید اختر نواز خان نے2001کے ضلعی نظامت کے الیکشن میں بھائیوں کی طرح میری سپورٹ کی تھی اور اس وقت ان کا اور ہمارا جنبہ ایک ہی تھا اسی طرح ہم بابر نواز خان کوسپورٹ کریں گے چونکہ مرکزی حکومت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہے جس کے تعاون سے تمام ترقیاتی کام جاری رکھتے ہوئے ہم ضلع ہری پورکو ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالتے جائیں گے انھوں نے کہا یہ خطہ ویسے بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے اس لیے اس حلقے سے جیت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مقدر ہو گی اور ہم اپنی عوام کی خدمت کا مشن جاری و ساری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes