سندھ کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ، شرجیل میمن سے اطلاعات اور بلدیات کا قلمدان واپس

Published on July 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

8
کراچی(یو این پی)سندھ کابینہ میں اہم وزراء کے قلمدان کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ شرجیل میمن کو ورکس اینڈ سروسز اور نثار کھوڑو کو آپباشی اور اطلاعات کے محکمے کا وزیر بنا دیا گیا ہے جبکہ طویل عرصے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ سندھ کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور نئے وزراء کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رکن اسمبلی پیر ناصر شاہ کو وزیر بلدیات اور شرجیل میمن کو آرکائیور اور ورکس اینڈ سروسز کا محکمہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر آئی ٹی مکیش چاؤلہ کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم نثار کھوڑو کو آبپاشی و اطلاعات اور میر ہزار خان بجرانی کو محکمہ تعلیم کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر محمد وسیم کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题