صحافت کی آڑ میں منشیات فروشی کا دھندہ، پولیس نے چھاپہ مارکر دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

Published on July 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 739)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا( یو این پی)صحافت کی آڑ میں منشیات فروشی کا دھندہ، پولیس نے چھاپہ مارکر دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، جعلی شراب تیار کرنے والا مواد بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں اور الکوحل کے بھرے ڈرم سمیت موقع پر موجود اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا،ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے، صحافی برادری واہ کینٹ ٹیکسلا کا گھناونے دھندے میں ملوث افراد سے اظہار لا تعلقی ، پولیس کے اعلیٰ حکام سے بھرپور کریک ڈاون کا مطالبہ ،معزز پیشہ کو بدنام کرنے والے معاشرے کے ناسور ہیں ،بلا تفریق کاروائی ہونی چاہئے،جرایم کی بیخ کنی کے لئے میڈیا اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا ،واہ ٹیکسلا کے صحافیوں کا مشترکہ اعلامیہ، علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے بعد پولیس نے ملزمان کو اڈیالہ جیل روانہ کردیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کے اے ایس آئی عمران مغل، کانسٹیبل فیصل مصطفی ، لیڈیز اے ایس آئی ناہید و دیگر پولیس ملازمین پر مشتمل ٹیم نے ٹیکسلا کے علاقہ عید گاہ محلہ کے ایک مکان پر چھاپہ مارا ، لیڈیز سمیت گھر میں موجود افرادنے پولیس سے سخت مذاحمت کی تاہم پولیس نے کمانڈو ایکشن کرتے ہوئے گھر میں موجود جعلی شراب تیار کرنے والا مواد جس میں مری بیروروی اور دیگر کمپنیوں کے سٹکرز ، لیبلز، بوتلوں کے ڈھکن ، الکوحل سے بھرے درجنوں ڈرم غیر قانونی اسلحہ قبضہ میں لیکر منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث دو بھا ئیوں راجہ برتگین خلجی،اسکا بھائی زین عدیل ولد راجہ محمد مسکین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اے ایس آئی عمران مغل نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ افراد جن میں ایک مقامی صحافی بھی ہے ساتھ ملکر شراب فروشی کرتے تھے اور بھائی زین نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ صحافی بھائی کی آشیر باد اور اسکے شیلٹر تلے یہ کام عرصہ دراز سے کر رہے ہیں انسپکٹر عمران مغل کے مطابق یہ گروہ جعلی شراب تیار کر کے مختلف کمپنیوں جس میں واٹ ون ، کوڈکا ، ووڈکا، بلیک لیول و دیگر مشہور کمپنیوں کے سٹکرز ، ڈکھن لگا کر انھیں اصلی شراب کے طور پر مہنگے داموں فروخت کرتے تھے ،پولیس نے بتایا کہ زین ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس بغیر کسی دباو کے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھے گی جس کے لئے ہمیں میڈیا کا تعاون بھی درکار ہوگا، یاد رہے کہ اسی ٹیم کا ایک رکن حسن ابدال میں قبل ازیں ڈکیتی میں گرفتار ہوچکا ہے جبکہ باقی سب ایجنٹ کے طور پر انکے ساتھ کام کرتے تھے،عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کی کاروائی پر انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ صحافی برادری واہ کینٹ ٹیکسلا نے ان افراد سے اپنا لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور کریک ڈاون کا مطالبہ کیا ہے ، میڈیا کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ صحافت جیسے معزز پیشہ کو بدنام کرنے والے معاشرے کے ناسور ہیں جن کا محاسبہ بلاتفریق ہونا چاہئے،ادہر عوامی حلقوں کی جانب سے بلیک ملینگ میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کی کاروائی کو سراہا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题