پاناما لیکس پر کمیشن بنانے کا فیصلہ ایک دو روز میں ہوجائے گا : ڈار

Published on April 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

111
اسلام آباد(یو این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر کمیشن بنانے کا فیصلہ ایک دو روز میں ہو جائے گا عمران خان سے متعلق باتوں سمیت تمام حقائق سامنے آ جائیں گے۔تفصیلات کےمطابق اسحاق ڈار نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان نے ان کے بیٹے پر جھوٹا الزام لگایا جس پر انہیں پانچ ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے تحریک انصاف کے سربراہ نے اٹھائیس اپریل تک معافی نہ مانگی تو کیس عدالت میں چلا جائے گا ادھر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار دباؤ کا شکار ہیں ان کے پاس شواہد ہیں تو کمیشن میں لے کر جائیں اگلے اڑتالیس گھنٹے میں کچھ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes