کراچی میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری

Published on July 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments

05
کراچی(یو این پی) کراچی میں مون سون کی بارش جاری ہے لیکن برساتی نالوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ رین ایمرجنسی تو نافذ کردی گئی لیکن کروڑوں روپے خرچ کرکے بھی انہیں صاف نہ کیا جاسکا۔۔کراچی غفلت کی بدترین مثال بن گیا،شہر پراربن فلڈ کا خطرہ منڈلانے لگا ،کروڑوں روپے خرچ کے باوجود نالے کچرے کے ڈھیرمیں ڈوب گئے،نالوں پرلگے کچرے کے ڈھیر برسات آنے سے قبل بھی صاف نہیں کئے جاسکے،قیوم آباد پر موجود نالا منوں ٹن کچرے سے ڈھکا ہوا ہے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سالوں گذر جاتے ہیں کوئی صفائی کرنے نہیں آتا،البتہ جب لوگوں سے یہ پوچھا گیا کہ ان نالوں کی صفائی کے لیئے کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں توان ردعمل کچھ یوں تھا،رواں ہفتے کراچی میں بھاری بارشوں کے امکانات ہیں اور اگر ان نالوں کی حالت اسی طرح رہی تو ہر سال کی طرح اس سال بھی پانی جگہ جگہ جمع دکھائی دیگا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes