پیپلز پارٹی کا مطالبات کی منظوری کے لئے لانگ مارچ کا فیصلہ

Published on December 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

13
 نوڈیرو:(یو این پی) پیپلز پارٹی نے اپنے 4 مطالبات کی منظوری کے لئے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو عہدے سے ہٹانے سمیت مختلف فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کے بعد فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ اور شیریں رحمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب اپنے 4 مطالبات کی منظوری کے لئے سیاسی لانگ مارچ کا فیصلہ ہو چکا ہے جس کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آج کا اعلان وزیر اعظم نواز شریف کی پالیسیوں پرعدم اعتماد ہے، اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے تمام جمہوری طریقوں سے حکومت پر دباؤ ڈالیں گے، لانگ مارچ کس طرح شروع کیا جائے گا اس کا فیصلہ ہو چکا ہے، اب پارلیمان کے اندر اور باہر حکومت پر دباؤ میں شدت آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے دباؤ سے حکومت بھاگ جاتی ہے تو بھاگ جائے تاہم ہم نے پارٹی کارکنان کو الیکشن کی تیاری کا کہہ دیا ہے۔ اس سے قبل نوڈیرو میں جلسے سے خظاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی لانگ مارچ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کارکن ایک اور لڑائی کے لیے تیار ہو جائیں، بلاول بھٹو میدان میں آ گیا ہے، ہمیں سیاسی لانگ مارچ کی تیاری شروع کرنی ہے، ہر صوبے ہر شہر ہر گاؤں میں آ رہا ہوں اور اپنے 4 مطالبات منوانے کے لیے پورے ملک کا دورہ کروں گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题